توشہ خانہ ریفرنس، احتساب عدالت نے نواز شریف اور آصف زرداری کو طلب کر لیا
اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف اور آصف علی زرداری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، سابق وزیراعظم یوسف گیلانی بھی توشہ خانہ ریفرنس میں 29 مئی کو عدالت پیش ہوں گے۔
توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کے دوران نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں، آصف زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی کی، رقم جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ادا کی گئی۔
نیب کے مطابق آصف زرداری کو بطور صدر، لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں، آصف زرداری نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔
نیب کی جانب سے نواز شریف سے متعلق عدالت کو بتایا گیا کہ سال 2008 میں وہ کسی بھی سرکاری عہدے پر نہیں تھے، اس کے باوجود نوازشریف کو بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے سرکاری گاڑی مہیا کی گئی۔
Comments are closed on this story.